دھیمی چال

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - سست رفتاری، سبک خرامی۔  چلتی ہے دھیمی چال وہ جیسے کھڑی سی ہو بس ایک جسم میں روانی نہ جاں کی ہو      ( ١٩٨٤ء، قہر عشق، ٢١٧ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'دھیمی' کے ساتھ ہندی سے ماخوذ اسم 'چال' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٣ء سے "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث